سونیا سینگل امریکی کمپنی ایپرل ریٹیلر گیپ کی سی ای او

   

واشنگٹن۔7مارچ(سیاست ڈاٹ کام) سونیا سینگل کا نام ان ہند نژاد افراد کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے جن پر گلوبل کمپنیوں نے بھروسہ کیا ہے اور انہیں اپنی ڈیلرشپ سونپ دی ہے۔ سونیا کو گیپ کا سی ای او بنایا گیا ہے۔ گیپ انک امریکہ کی سب سے بڑی ایپرل ریٹیلر ہے۔ اولڈ نیوی ، بنانا ری پبلک ، ایتھلیٹا اور ہل سٹی جیسے برانڈس گیپ کے ہی ہیں۔سونیا سینگل کی پیدائش ہندوستان میں ہوئی۔ ان کے والدین کا نام سشما اور ستیہ سینگل ہے ، 1971 میں سونیا کے جنم لینے کے کچھ سال بعد ہی خاندان کینیڈا چلا گیا۔ وہیں سونیا کی ابتدائی تعلیم ہوئی۔ پھر وہ امریکہ چلی گئی اور کیٹرنگ یونورسٹی سے 1993 میں میکانیکل انجینئرنگ کی بیچلر ڈگری لی۔ پھر انہوں نے اسٹینڈفورڈ یونورسٹی میں مینوفیکچرنگ سسٹمس انجینئرنگ کورس میں داخلہ لیا اور 1995 میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ سونیا نے امریکی شہری جوزف میکگریتھ سے شادی کی۔ انکے دو بچے ہیں۔