نئی دہلی 17جون (یواین آئی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی کی صحت میں بہتری آرہی ہے ۔قومی دارالحکومت کے نجی سر گنگا رام ہاسپٹل کے ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ گاندھی کے پیٹ کے انفیکشن میں بہتری آرہی ہے اور وہ صحت یاب ہوگئی ہیں۔گاندھی کو پیٹ میں درد کی شکایت پر اتوار کی رات یہاں کے سر گنگا رام ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ ہاسپٹل ذرائع نے بتایا کہ 78 سالہ مسز گاندھی کو طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔مسز گاندھی کا ہیلتھ چیک اپ کیلئے گزشتہ ہفتے ہاسپٹل میں داخل کیاگیا تھا۔