سونیا گاندھی 73 برس کی ہوگئیں

,

   

مختلف قائدین کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد
نئی دہلی 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدر کانگریس سونیا گاندھی آج 73 برس کی ہوگئیں۔ پارٹی کے اعلیٰ قائدین نے انھیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ سونیا گاندھی نے ملک کے مختلف حصوں میں عصمت ریزی اور قتل کے واقعات پر تشویش اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ نہ منانے کا کل اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم مودی کے علاوہ پارٹی کے سینئر قائدین کماری شیلجا، منیش تیواری، چیف منسٹر راجستھان اشوک گہلوٹ، ڈپٹی چیف منسٹر سچن پائلٹ، ملند دیورا، مہیلا کانگریس کی سربراہ سشمیتا دیو، یوتھ کانگریس کے سربراہ بی وی سرینواس اور دوسروں نے ٹوئٹ کے ذریعہ صدر پارٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔