جدہ ۔جدہ میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے غیر قانونی طور پرقائم سونے کے زیورات تیارکرنے کا کارخانہ مہر بند کرکے وہاں کام کرنے والے 9 غیر ملکی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔کارخانے سے برآمد ہونے والے 5 کلو گرام سونے کے زیورات بھی ضبط کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تجارتی پردہ پوشی کا بھی شبہ ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزارت تجارت کے حوالے سے کہا ہے کہ جدہ کے علاقے البغدایہ میں وزارت کو غیر قانونی طور پرقائم سونے کے زیوارت تیارکرنے والے کارخانے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پرتفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تاکہ مکمل تحقیق کے بعد کارروائی کی جائے۔