خرطوم: سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع ہوگئی۔ پیر کو سعودی عرب اور امریکہ نے سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں 5 دن کی توسیع کے معاہدہ کا خیرمقدم کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہیکہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کیلئے وقت ملے گا۔ سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی۔ 15 اپریل کو سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان طاقت کی کشمکش شروع ہوئی۔