خرطوم: سوڈان میں جاری لڑائی کے دوران غیر ملکی افراد کے انخلا میں سعودی عرب کے خصوصی کردار کی زبردست تعریف کی جا رہی ہے۔ انسانی ہمدردی پر مبنی اس کارروائی کے دوران دلوں کو پگھلا دینے والا ایک منظر بھی سامنے آگیا ہے۔ منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزارت دفاع کی ایک خاتون فوجی سوڈان سے جدہ جانے والے سعودی بحری جہاز پر سوار ایک چھوٹے بچے کو گلے لگاتی نظر آتی ہے۔ سعودی خاتون نے بچے کو پکڑا ہوا ہے اور بچہ سعودی خاتون کی گود میں سو گیا ہے۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کی دھوم مچ گئی ہے۔