خرطوم : سوڈان میں عبدالفتاح البرہان کی مسلح افواج اور محمد ہمدان دگالو کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان 15 اپریل کو شروع ہونے والی لڑائی جو اب تیسرے ہفتے میں ہے اس کے تھمنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔عرب نیوز کے مطابق اس آپسی تشدد نے ملک کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث سوڈان کے پڑوسیوں کو خدشہ ہے کہ یہ تشدد سرحدوں کے پار پھیل جائے گا۔سوڈان میں اقوام متحدہ کے نمائندے اور انسانی ہمدردی کے رابطہ کار عبدو دینگ نے گزشتہ روز پیر کو اس نکتہ پر زور دیا جنہوں نے رکن ممالک کی بریفنگ میں کہا ہے کہ علاقے میں اس بحران کا پھیلاؤ سنگین تشویش کا باعث ہے۔واضح رہے کہ سوڈان کی سرحدیں سات ممالک مصر، جنوبی سوڈان، چاڈ، وسطی افریقی جمہوریہ، لیبیا، ایتھوپیا اور اریٹیریا ملتی ہیں۔
طالبعلم کی فائرنگ سے 8 طلبہ اور سیکیورٹی گارڈ ہلاک
بلگریڈ : سربیا کے اسکول میں نوجوان طالبعلم نے فائرنگ کر کے 8 طلبہ اور سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے والے ٹیچر سمیت 6 بچے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جبکہ فائرنگ کرنے والے ساتویں جماعت کے طالبعلم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 14 سالہ طالبعلم نے پہلے ٹیچر پر فائرنگ کی پھر اس نے دیگر طلبہ کو نشانہ بنایا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس اسکول میں فائرنگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔