سپریم کورٹ میں کرناٹک حجاب کیس پر بحث جاری

   


نئی دہلی : کرناٹک حجاب معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ایک عرضی گزار کی جانب سے وکیل دشینت دبے نے بحث کے دوران کہا کہ اسلامی دنیا میں اب تک 10000 سے زیادہ خود کش حملے ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں صرف ایک ہوا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اقلیتوں کو ہمارے ملک پر بھروسہ ہے۔ ریکارڈ دیکھئے عراق ، شام میں روزانہ خود کش حملوں کی خبریں ملیں گی، لیکن ہندوستان میں نہیں۔وکیل دشینت دبے نے اپنے مزید دلائل میں ڈاکٹر امبیڈکر کے بیان کو عدالت کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ امبیڈکر نے کہا تھا کہ اقلیتیں خطرناک ہوسکتی ہیں، اگر انہیں سماج سے توڑا جاتا ہے۔ اگر سماج سے ٹوٹیں گے تو سماجی تانے بانے تباہ ہوسکتے ہیں۔لوگ چاہتے ہیں کہ آج لوگ گاندھی کو بھول جائیں اور صرف سردار پٹیل کے بارے میں بات کریں، لیکن سردار پٹیل کافی سیکولر شخص تھے۔حقیقت میں یہ اچھا ہوگا جب ایک ہندو لڑکی‘ مسلم لڑکی سے پوچھے کہ آپ نے حجاب کیوں پہنا ہے؟ اور وہ اپنے مذہب کے بارے میں بتائیں۔ یہ حقیقت میں اچھی بات ہوگی۔یہ اس ڈریس کے بارے میں نہیں ہے۔ ہم فوجی اسکولوں کے بارے میں بات نہیں کررہے ہیں۔ ہم یہاں پری یونیورسٹی کالجوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔