ممبئی ۔لیجنڈری کرکٹر سچن تنڈولکر کے بیٹے ارجن تنڈولکر نے ایک طویل انتظارکے بعد بلا آخر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنا ڈیبیو کرلیا، انہوں نے کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا اور کل امید کی جارہی ہے کہ وہ حیدرآباد میں پھر ایک مرتبہ توجہ کا مرکز ہوں گے ۔ ارجن تنڈولکر نے اپنے والد سچن تنڈولکر کی تاریخ دہرانے کیلیے اپنا پہلا میچ کولکتہ نائٹ رائیڈرزکے خلاف ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے کھیلا۔ اس سے قبل ارجن کے والد سچن تنڈولکر 2013 میں ممبئی انڈینزکی طرف سے کھیل چکے ہیں۔ارجن کے ڈیبیو کرنے پر ان کے والد سچن تنڈولکر کے علاوہ بہن سارہ بھی کافی خوش دکھائی دیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ ہندوستانی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے بھی اس موقع پر اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔