سارا تنڈولکر کے انسٹاگرام پر 2.2ملین فالورس کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں
حیدرآباد۔افسانوی کرکٹر سچن تنڈولکر کی بیٹی سارا تنڈولکر انٹرنٹ پر ہنگامہ مچانے والی کم عمر لڑکی ہیں۔
سارا تنڈولکر کے انسٹاگرام پر 2.2ملین فالورس کی ایک بڑی تعداد رکھتی ہیں‘ جب کبھی وہ اپنی پر اسائش زندگی کی تصویریں پوسٹ کرتی ہیں تو ہنگامہ کھڑا کردیتی ہیں۔
انسٹاگرام پر ان کی شفافیت کے پیش نظر افواہیں گشت کررہی ہیں کہ مذکورہ کرکٹر کی بیٹی شادی کی تمام تیاریاں کرچکی ہیں۔ مگر کس حد تک یہ افواہیں درست ہیں؟۔
کیا سارا تنڈولکر کی شادی ہورہی ہے؟۔
حال ہی میں سارا تنڈولکر نے اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں خود کی تصویریں پوسٹ کی تھیں۔ ان تصویروں میں سے ایک میں وہ ایک مراٹھی ساڑی پہنی ہوئی ہیں جبکہ دوسرے تصویر میں ہاتھوں پر مہندی لگاتی دیکھائی دے رہی ہیں۔
دیکھتے دیکھتے ان کے مداحوں نے ان کی ایسی تصویروں کو وائر ل کردیا اور قیاس آرائیاں شرو ع ہوگئیں کہ وہ شادی کررہی ہیں۔
کم عمر میں شادی کرنے کے حوالے سے کئی انٹرنٹ صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایاہے۔تاہم بعض صارفین نے یہ بھی دیکھا کہ یہ ان کی بہن کی شادی ہے کیونکہ مذکورہ تصویروں میں سے ایک میں سارا نے کیپشن تحریر کیاکہ ”میری بہن کی شادی ہورہی ہے“۔مندرجہ ذیل میں وہ تصویریں آپ دیکھ سکتے ہیں۔
درایں اثناء سارا تنڈولکر کے شاہد کپور کے ساتھ اپنے فلمی کیریرکی شروعات کے متعلق بھی افواہیں گشت کررہی ہیں۔ تاہم ان کے والد سچن نے اس طرح کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے اس کو افواہیں قراردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ”میری بیٹی سارا کی تعلیم چل رہی ہے۔اس کے بالی ووڈ میں شامل ہونے کی تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں“۔