سچن کی 50 ویں سالگرہ ، ہر کونے سے مبارک باد

   

نئی دہلی۔ سچن ٹنڈولکر پیرکو اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر ماسٹر بلاسٹر کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) سے لے کر ٹیم کے سابق ساتھیوں تک، عظیم ہندوستانی بیٹر سچن کو ملک بھر سے سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔ سچن کے سابق اوپنر ساتھی وریندر سہواگ نے سالگرہ کی انوکھی خواہش پوسٹ کی۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں شرشاساناکرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور لکھا: میدان پر جو آپ نے کہا، اسکا الٹا ہی کیا، تو آج آپ کے آئیکونک 50 ویں سالگرہ پر تو آپ کو شرساسنا کرنے کی خواہش کرنا ہی تھا۔ آپ کو بہت بہت مبارک ہو۔ پاجی، آپ جیو ہزاراں سال، سال کے دن ہو ایک کروڑ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹویٹ کیا سچن ٹنڈولکر کے لیے ایک اور نصف سنچری۔ سالوں سے کرکٹ کا لیجنڈ۔ ہندوستان کے سابق کرکٹر اور سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا سالگرہ مبارک ہو، بگ باس! زندگی کی نصف صدی۔ اپنے پیشے میں اعلیٰ ترین سطح پر100 کو شامل کریں۔ بی سی سی آئی نے 2011 کے ورلڈ کپ کے فاتح کے لیے ٹنڈولکر کے ریکارڈ کا اشتراک کیا۔34357 بین الاقوامی رنز201 بین الاقوامی وکٹیں 100 بین الاقوامی سنچریاں بنانے والے واحد کرکٹر۔ 2011 کے ورلڈ کپ کے فاتح سچن کو 50 ویں سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔