حیدرآباد۔ سکریٹریٹ کے ملازمین میں کورونا کا خوف بڑھتا جارہا ہے کیونکہ مختلف دفاتر میں ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ بی آر کے بھون میں کورونا کیسس میں اضافہ کے بعد سکریٹریٹ ایمپلائز اسوسی ایشن نے چیف منسٹر سے درخواست کی ہے کہ 50 فیصد ملازمین کو دو دن میں ایک بار دفتر حاضر ہونے کی اجازت دی جائے۔ اسوسی ایشن نے دفاتر میں سماجی فاصلہ کی برقراری کیلئے ملازمین کو سہولت دینے یا گھر سے کام کی اجازت کی درخواست کی ہے۔ اسوسی ایشن کے صدر نریندر راؤ نے چیف منسٹر کو مکتوب روانہ کیا جس میں بتایا گیا کہ بی آر کے بھون کے 61 ملازمین گذشتہ چند دنوں میں کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔