سکم میں افریقی سوائن فیور پھیلا

   

گنگٹوک: سکم میں فروری میں سوروں کی کسی نامعلوم بیماری سے مرنے کی خبر آئی تھی، جس کے بعد مشرقی سکم میں بھی ایسا ہی معاملہ دیکھنے میں آیا تھا۔ اس کے پیش نظر مارچ میں سور اور سور کے گوشت کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی تھی۔حکومت نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ سوائن فلو کا کیس ہو سکتا ہے اور اس کے فوراً بعد نمونوں کی جانچ کا انتظام کیا۔ ٹیسٹ میں افریقن سوائن فیور (اے ایس ایف) نامی بیماری کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ہر کوئی پریشان ہے ۔