نامپلی اور کاچی گوڑہ ریلوے اسٹیشن بند ، مسافرین پریشان
حیدرآباد /17 جون ( سیاست نیوز ) اگنی پتھ اسکیم کے خلاف سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر احتجاج پرتشدد ہوجانے کے بعد سکندرآباد حدود میں چلائی جانے والی 71 ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے۔ بعض ٹرینوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے ۔ کاچی گوڑہ اور نامپلی ریلوے اسٹیشن کو بند کردیا گیا پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشن میں عوام کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ اس کے علاوہ عہدیداروں کی جانب سے جملہ 44 ایم ایم ٹی ایس سرویس کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی میٹرو ریل کی سرویس کو بھی منسوخ کیا گیا تھا ۔فوج میں شمولیت کے خواہاں نوجوانوں نے دوڑ اور میڈیکل ٹسٹس پاس کرلیا ۔ کئی مرتبہ فوج میں بھرتی کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کے بعد دستبرداری اختیار کرلی گئی ۔ اس کے بعد اگنی پتھ اسکیم کا اعلان کیا گیا جس پر بھرتی کے خواہںا نوجوان برہم ہوگئے اور احتجاج کرکے سکندرآباد اسٹیشن میں تین ٹرینوں کو آگ لگادی اور توڑ پھوڑ کرکے نقصان پہونچایا ۔ اس پر حکام نے ٹرینوں کو منسوخ یا رخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ اس فیصلے سے مسافرین پریشان ہوگئے ۔ متبادل ٹرانسپورٹ پانے دوڑ دھوپ کرتے دیکھے گئے ۔ ن