سکندرآباد کنٹونمنٹ میں روزانہ ایک ملین گیلن پانی کی اضافی سربراہی

   

رکن اسمبلی کی نمائندگی پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کی ہدایت
حیدرآباد ۔22۔ اگست (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے واٹر ورکس عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقہ میں پینے کے پانی کی موثر سربراہی کے اقدامات کریں۔ کنٹونمنٹ کے کانگریس رکن اسمبلی سری گنیش نارائنن نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کنٹونمنٹ میں پینے کے پانی کی سربراہی کے مسائل سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر کے اشوک ریڈی کو ہدایت دی کہ کنٹونمنٹ کے علاقہ میں روزانہ ایک ملین گیلن پانی اضافی طور پر سربراہ کیا جائے۔ اس طرح کنٹونمنٹ میں روزانہ مجموعی طور پر 7 ملین گیلن پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ پانی کی اضافی مقدار سے کنٹونمنٹ میں واقع تمام کالونیوں کے مکینوں کو سہولت ہوگی۔ رکن اسمبلی سری گنیش نارائنن نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر کیا۔ 1