برلن : جرمنی کے ہوائی اڈوں پر تعینات سکیورٹی اسٹاف کی ہڑتال کے سبب پروازیں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔ فرینکفرٹ ایئرپورٹ سے متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ مزدور یونین ’ویرڈی‘ کے مطابق ہڑتال کی وجہ تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ ہے۔ یہ مزدور یونین جرمنی بھر کے ایئرپورٹس پر تعینات قریب 25 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں میں اضافہ کیلئے وفاقی ایوی ایشن سکیورٹی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔