سیاحتی سرگرمیاں تاحال بحال نہیں ہوسکیں

   


سفری پابندیاں بحال لیکن حالات معمول پر نہیں
حیدرآباد۔6۔اکٹوبر(سیاست نیوز) کورونا وائرس کی پابندیاں ختم ہونے کے باوجود سیاحتی سرگرمیاں اب بھی مکمل طور پر بحال نہیں ہوپائی ہیں جبکہ دنیا کے بیشتر تمام ممالک میں کورونا وائرس سے متعلق سفری پابندیاں برخواست کی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود حالات معمول پر نہیں آئے ہیں۔دنیا بھر میں سال 2019 میں سیاحت کی جو صورتحال تھی وہ بحال ہونے کے لئے ابھی کافی وقت لگے گا اور 2024 کے اواخر میں سال 2019 کی سیاحتی صورتحال بحال ہونے کی توقع ہے۔ دنیا بھر میں سیاحوں کی آمد و رفت کے سلسلہ میں تیار کی جانے والی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا تھا کہ دنیا میں سیاحت 5برس پیچھے جاچکی ہے اور سال 2019کی صورتحال کی بحالی کے لئے مزید 4سال درکار ہوں گے۔ اس انکشاف کے بعد سیاحتی کمپنیوں اور ائیر لائنس کی جانب سے سافرین کو راغب کروانے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن دنیا بھر کے مختلف ممالک کے سفارتخانوں میں ویزوں کی اجرائی میں ہونے والی تاخیر کے سبب یہ شعبہ ابھی پوری طرح سے بحال نہیں ہوپایا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ سال 2019 میں دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت نے 7ٹریلین ڈالر کو عبور کرلیا تھا اور سال 2020کے دوران 8.1ٹریلین ڈالر کو عبور کرنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی لیکن کورونا وائرس لاک ڈاؤن نے سب سے زیادہ نقصان سیاحت کی صنعت کو پہنچایا ہے جس کے سبب دنیا بھر میں فضائی سفر روک دیئے جانے کے علاوہ تفریحی مقامات سنسان ہوگئے اور جو لوگ جہاں تھے وہیں رک گئے تھے ۔ ہندستان میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران شعبہ سیاحت کو 50 فیصد کے قریب گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے اور سال 2020کے دوران ریکارڈ کی گئی اس گراوٹ دو سال کے دوران بڑی حد تک ہندستان باہر آچکا ہے لیکن ہندستان میں سیاحت کے لئے پہنچنے والے سیاحوں کی تعداد اب بھی بحال نہیں ہوپائی ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ہندستان کو اس نقصان سے باہر نکلنے کیلئے 2023 تک کا انتظار کرنا پڑسکتا ہے اور۔ جرمنی سال 2020کے دوران 60 فیصد سیاحت میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان نقصانات کی پابجائی کیلئے جرمنی کو 2024 تک انتظارکرنا پڑسکتا ہے اور ان حالات سے باہر نکلنے کیلئے ان ممالک کو محفوظ ترین سفر کی فراہمی کے علاوہ سیاحوں میں اعتماد بحال کرنے کے اقدامات کرنے ہوں گے۔ ماہرین کی جانب سے تیار کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شعبہ سیاحت کو عالمی سیاحتی سرگرمیوں میں ہی نقصان کا سامنا کرنا نہیں پڑا ہے بلکہ اندرون ملک سیاحتی سرگرمیاں بھی بری طرح سے متاثر ہوئی ہیں جن ممالک میں سیاحتی امور شدید متاثر ہوئے ہیں ان میں ہندستان کے علاوہ اسپین‘ فرانس‘ یوروپی ممالک‘ امریکہ کے علاوہ چین اور دیگر ممالک شامل ہیں۔ہندستانی سیاحتی شعبہ میں ریکارڈ کی جا رہی بہتری کے متعلق کہا جار ہاہے کہ سعودی عرب میں حج و عمرہ کی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی حالات معمول پر آنے لگے ہیں لیکن مغربی ممالک کے سفر کیلئے ویزوں کی اجرائی میں ہونے والی تاخیر ان ممالک کے سیاحوں کیلئے مسائل کا باعث بنی ہوئی ہے۔م