سیاست اور ملت فنڈ سے آج رشتوں کا دوبہ دو پروگرام

رائل ریجنسی گارڈن میں مقرر، جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست صدارت کریں گے

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (سیاست نیوز) سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کیلئے نادر موقع والدین اور سرپرستوں کو ہاتھ آرہا ہے۔ اس سے استفادہ کرتے ہوئے والدین آپسی گفت و شنید کے ذریعہ موزوں رشتے طئے کرسکتے ہیں۔ 92 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام 13 جنوری اتوار کو صبح 10 تا 2 بجے دن رائل ریجنسی گارڈن، روبرو آصف نگر پٹرول پمپ منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کی صدارت جناب زاہد علی خان چیف ایڈیٹر روزنامہ سیاست کریں گے۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جناب سعید بن محمد القیعطی اور جناب فیصل بن علی القیعطی مالکین رائل ریجنسی گارڈن شرکت کریں گے۔ والدین اور سرپرستوں کیلئے سیاست اور ملت فنڈ نے دونوں شہروں میں مختلف پروگرامس منعقد کرتے ہوئے اس بات کی سہولت مہیا کی تھی کہ وہ اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتہ ازدواج کیلئے موزوں رشتے تلاش کرلیں جس کیلئے اب تک ہوئے ان دو بہ دو ملاقات پروگراموں سے والدین نے استفادہ کیا اور جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست اور جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست کے اس عزم کو پائے تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے اور والدین شادیوں میں سادگی کو اختیار کرسکے۔ اس دو بہ دو ملاقات پروگرام میں والدین کو چاہئے کہ وہ پابندی وقت کے ساتھ اس پروگرام میں شریک ہوکر اپنے ساتھ فوٹوز اور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز زیادہ سے زیادہ رکھیں تاکہ مشاورت میں آسانی پیدا ہوسکے۔ والدین کیلئے اس پروگرام میں سہولت کیلئے کاؤنٹرس متعین کئے جارہے ہیں تاکہ والدین اور سرپرست اپنے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کی مدد سے ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی ایس سی، بی کام، ایم ایس ایل سی، ایم کام، ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی فارمیسی، گریجویٹس، پوسٹ گریجویٹس، عقدثانی اور تاخیر سے ہونے والے لڑکے اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ معذورین کیلئے بھی کاؤنٹر رہے گا۔ اس کے ساتھ دو بہ دو پروگرام میں آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی مہیا کی جارہی ہے تاکہ وہ کمپیوٹرس کی مدد سے رشتوں کو تلاش کرسکے۔ جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام نے بتایا کہ اس پروگرام کو شہر حیدرآباد کے علاوہ عالمی سطح تک پہنچانے راست ٹیلی کاسٹ کیلئے یوٹیوب، فیس بک سیاست ٹی وی کے ذریعہ تشہیر کی جائے گی۔ اب تک ہوئے دو بہ دو ملاقات پروگرام کی تشہیر جب اس کے ذریعہ کی گئی تو ملک اور بیرون ممالک میں مقیم ہندوستانی و حیدرآبادی ناظرین نے اس پروگرام کو کافی پسند کیا اور سراہا۔ مزید تفصیلات کیلئے جناب خالد محی الدین اسد کوآرڈینیٹر پروگرام سے فون نمبر 9391160364 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT