حیدرآباد۔/11 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سیاست ایس ایس سی اردو میڈیم کی کوسچن بنک کی رسم اجرائی 12 ڈسمبر جمعرات کو 4:30 بجے شام ایڈیٹر ’سیاست‘ جناب زاہد علی خاں کے ہاتھوں سیاست گولڈن جوبلی ہال ، عابڈس میں مقرر ہے۔ جناب احمد بشیر الدین فاروقی ریٹائرڈ ڈی ای او کے بموجب پروفیسر مجید بیدار مہمان خصوصی ہوں گے۔ مسٹر وینوگوپال ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر بہادر پورہ زون اعزازی مہمان ہیں۔بونافائیڈ لانے پر یہ کتاب مفت حاصل کرسکتے ہیں۔ایم اے حمید نظامت کریں گے۔