50سے زائد پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی
حیدرآباد۔/، ( سیاست نیوز) سیاست شاپنگ دھوم 2024ء کا پہلا مِنی ڈرا آج دفتر روز نامہ ’سیاست‘ میں منعقد ہوا۔مِنی ڈرا کی اس تقریب میں 12پرکشش انعامات کیلئے قرعہ اندازی کی گئی۔ اس موقع پرجناب میر شجاعت علی جنرل مینجر روز نامہ ’سیاست‘ نے پہلے انعام کیلئے قرعہ نکالا اورجناب الفریڈ‘( کشش)‘ جناب راشد) ٹاپ سلیکشن) جناب عمران (صفاء گارمنٹس )جناب عبد الرحمن (رائل بینکویٹ)‘ جناب محمد امتیاز (النور ٹراویلس )جناب بابر (فیوچرزالکٹرانکس) جناب قدیر( المحسن ٹورس اینڈ ٹراویلس) جناب مظفر( انٹیریر پارک) جناب اشفاق( الادھیم ٹورس اینڈ ٹراویلس) جناب عرفان ( اے جے کیٹررس) جناب ظہیر (ماوا جیولرس )اور دیگر نے قرعہ اندازی میں حصہ لیا۔ سیاست شاپنگ دھوم 2024ء کے پہلے مِنی ڈرا میں ریفریجریٹر،واشنگ مشین ‘LEDکلر ٹیلی ویژن، مائیکرو ویو اوون، ، ویکیوم کلینر، مکسر گرائینڈر، ٹوسٹر ‘ ہیر ڈرائر‘ آئیرن ‘ کٹل ‘ کوک ویر سیٹ اوروڈنر سیٹ کی علی ا لترتیب قرعہ اندازی کی گئی۔ اس پہلے مِنی ڈرا کے خوش نصیب انعام یافتگان کا تعلق شو ورلڈ پتھر گٹی‘ محمد خاں جیولرس‘ کشش‘ جاجو ساریز ‘ سبحان بیکری‘ ایم ایس اے گولڈ’ الایمن ٹورس اینڈ ٹراویلس‘ ماونٹ کرافٹ ڈیولپرس و گولڈن ٹراویلس سے ہے۔ ان کے علاوہ نامہ ’سیاست‘ کی جانب سے 42ترغیبی انعامات کیلئے بھی قرعہ اندازی کی گئی۔ پہلے مِنی ڈرا کے انعام یافتگان کی فہرست صفحہ نمبر 7 پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔ انعام یافتگان سے گزارش کی جاتی ہیکہ وہ اپنا انعام دفتر روزنامہ سیاست عابڈس سے بروز پیر 23ڈسمبر تا31ڈسمبر 2024صبح 11بجے تا شام 5بجے(سوائے اتوار) کے درمیان حاصل کریں۔