ملٹری میڈیاوینگ کامزیدکہنا تھا کہ غیر منصفانہ‘ ہتک آمیز‘اور اشتعال انگیزبیانات کا یہ عمل انتہائی نقصاندہ ہے
اسلام آباد۔ملک کے سیاسی امور میں پاکستان کی آرمی اور اس کی قیادت کو گھسیٹنے کے خلاف اتوار کے روز سیاست دانوں‘ صحافی اور مبصرین کو اتوار کے روز پاکستان کی فوج نے سخت انتباہ دیا ہے‘ رپورٹس کا کہنا ہے کہ فون نے اس طرح کے عمل کو ”نہایت نقصاندہ“ قراردیاہے۔
ایکسپرین ٹربیو ن کی خبر ہے کہ انٹر سرویس پبلک ریلیشن افیسر (ائی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہاکہ ”حال ہی میں یہا پر ”ملک کے سیاسی حالت پر حال ہی میں پاکستان کی مصلح افواج اور اس کی قیادت کو تیزی کے ساتھ او ردانستہ طور پر گھسیٹنے کی کوشش کی گئی ہے۔
یہ کوششیں مصلح افواج کے ساتھ ساتھ ان کی اعلی قیادت کے حوالے سے براہ راست‘ واضح یا مختصر حوالوں سے ظاہر ہوتی ہیں‘ جو کچھ سیاسی رہنماؤں‘ صحافیو ں اور تجزیہ نگاروں نے عوامی فورمز اور سوشیل میڈیا سمیت مختلف مواصلاتی پلیٹ فارمز پر کئے ہیں“۔
مذکورہ ملٹری میڈیاوینگ کامزیدکہنا تھا کہ غیر منصفانہ‘ ہتک آمیز‘اور اشتعال انگیزبیانات کا یہ عمل انتہائی نقصاندہ ہے۔اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”پاکستان کے مصلح افواج ایسے غیر قانونی اور غیر معیاری عمل پر سخت کاروائی کریں گے اور سب سے توقع ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں گے اور ملک کے بہترین مفاد میں مصلح افواج کو سیاسی گفتگوسے دور رکھیں گے“۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں پی ٹی ائی کی زیر قیادت حکومت کا تختہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ پچھلے ماہ الٹ دئے جانے کے بعد سے ملک بھر میں شروع ہونی والی ہنگامی سیاسی سرگرمیوں کے بیچ سابق وزیراعظم عمران خان اور برسراقتدار پی ایم ایل ن کی جانب سے بڑے پیمانے پر عوامی تحریکات شروع کی ہیں۔