مشیرآباد میں دوبہ دو پروگرام، والدین و سرپرستوں کی شرکت، سرکردہ شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست نیوز) مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کے رشتے طئے کرنے کیلئے والدین اور سرپرستوں کا 119 واں دو بہ دو ملاقات پروگرام کشش کنونشن مشیرآباد منعقد ہوا جس میں والدین و سرپرستوں کی بڑی تعداد شریک تھیں۔ مہمانان خصوصی کے طور پر جناب سید نعیم الدین کشش کنونشن، جناب محمد فاروق چیرمین کرسٹل انفرا، جناب سید امجد ایم ڈی کرسٹل انفرا موجود تھے۔ اس کے علاوہ مرزا غوث احمد (مکرم) صدر جامع مسجد کارخانہ سکندرآباد، جناب عارف حسینی قادری نائب صدر، سید سلیم، محمد اقبال پروپرائٹر yemmi فروٹس، سید ظہورالدین ایڈوکیٹ وائس چیرمین سکندرآباد بینک سید خواجہ معین الدین احمد اور دوسروں نے بھی شرکت کی۔ جناب محمد فاروق اور جناب سید امجد نے کہا کہ سیاست اور ملت فنڈ کی جانب سے اب تک دونوں شہروں میں پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوئے ہیں اس کے ذریعہ والدین نے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیا۔ اس پر جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست، جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر سیاست اور جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر سیاست کو مبارکباد دی۔ مرزا غوث احمد نے کہا کہ جناب زاہد علی خان اور جناب ظہیرالدین علی خان کی یہ سعی کہ والدین کو موزوں رشتے ملے اور وہ لین دین سے چھٹکارا بھی حاصل کرے۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب کارخانہ سکندرآباد میں بھی پروگرام رکھا جائے گا۔ جناب سید ظہورالدین نے جناب زاہد علی خان، جناب ظہیرالدین علی خان اور جناب عامر علی خان کو مبارکباد دی۔ جناب محمد ناظم علی نے کہا کہ سیاست اور ملت فنڈ کے زیراہتمام ملت اسلامیہ کیلئے دو بہ دو پروگرام کے آغاز سے لے کر آج تک 15 ہزار سے زائد رشتے طئے ہوچکے ہیں۔ اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے علحدہ علحدہ کاؤنٹرس رکھے گئے تھے۔ ان کاؤنٹرس پر سلسلہ وار ایس ایس سی، انٹرمیڈیٹ، بی کام، بی ایس سی، ایم بی اے، ایم کام، ایم ایس سی، ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس، انجینئرنگ، ایم ڈی، فارمیسی، عقدثانی، ڈپلوما ہولڈرس، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے کاؤنٹرس رکھے گئے جس پر بالترتیب انجینئرنگ کاؤنٹر پر جناب ناظم علی، رئیس النساء، کوثر جہاں، گریجویشن کاؤنٹر پر محمدی بیگم، الیاس باشاہ، پوسٹ گریجویٹ صالح بن عبداللہ باحاذق، تسکین، شاہانہ، ایم بی بی ایس کاؤنٹر پر ڈاکٹر دردانہ، ڈاکٹر سیادت علی، افسر بیگم، ایس ایس سی، انٹر، عالم و فاضل، لطیف النساء اسد، آمنہ، عقدثانی ثانیہ، محمد امجد، غوثیہ بیگم، معذورین اور تاخیر سے ہونے والے شادی کے کاؤنٹر پر لطیف النساء موجود تھے جبکہ رجسٹریشن بوائز کاؤنٹر پر یاسمین، فاطمہ اور گرلز کاؤنٹر پر شمیم بیگم، عمران نے رجسٹریشن کئے جبکہ کمپیوٹر سیکشن پر آسیہ بیگم، فردوس، یٰسین بیگم، ثمینہ ثمرین، کریمہ جبکہ سوپروائزر پروگرام کی حیثیت سے خالد محی الدین اسد، محمد نصراللہ خان اور فرحانہ بیگم نے خدمات انجام دیں۔ جناب عظیم بابو آلیر، محمد انور مولا علی، محترمہ نورجہاں اور دوسرے خواتین جو سماجی و فلاحی تنظیموں سے وابستہ ہیں، فنکشن ہال پہنچی اور مختلف کاؤنٹر پر پہنچ کر معلومات حاصل کیں۔ جناب محمد انور متوطن مولا علی نے کہا کہ آئندہ پروگرام مولاعلی میں ہوگا۔ اس کے ذریعہ والدین کیلئے رشتوں کے انتخاب میں بڑی سہولت حاصل رہے گی۔ اس پروگرام میں فیس بک، سیاست ٹی وی، انسٹاگرام اور دوسرے ذرائع سے اس دو بہ دو ملاقات پروگرام کو ملک اور بیرونی ممالک نشر کیا گیا جہاں پر مقیم والدین نے پروگرام کو دیکھا اور ساتھ ہی آن لائن رجسٹریشن کے ذریعہ رجسٹریشن کی سہولت اس پروگرام میں رکھی گئی تھی۔ اس پروگرام کے اختتام پر انتظامیہ نے جناب سید نعیم الدین (کشش کنونشن)، جناب محمد فاروق، چیرمین کرسٹل انفرا اور جناب سید امجد ایم ڈی کرسٹل انفرا اور دیگر سے اظہارتشکر کیا۔ 4 بجے شام پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔