سیاست ٹی وی پر عثمان شہید ایڈوکیٹ کا پروگرام قانون کی آواز

   

حیدرآباد 23 اگسٹ (سیاست نیوز) ہمارے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ جس انداز میں قانونی کھلواڑ کیا جاتا ہے وہ جس طرح استحصال کا شکار ہوتے ہیں، ہمدردی کے نام پر شریعت میں مداخلت کی جو کوششیں ہورہی ہیں ایسے میں عام مسلمانوں کو قانون اور اس کی پیچیدگی و آسانیوں سے واقف کروانے کے لئے سیاست ٹی وی نے ’’قانون کی آواز‘‘ پروگرام شروع کیا ہے۔ ممتاز قانون داں عثمان شہید ایڈوکیٹ نے اس پروگرام میں فوجداری و دیوانی قوانین پر روشنی ڈالی ہے خاص طور پر گھریلو تشدد، طلاق ثلاثہ، عائلی قوانین، سینئر سٹیزنس یا بزرگ شہریوں کے حقوق، والدین کے تئیں اولاد کی ذمہ داریوں سے لے کر چھوٹے اور بڑے جرائم سے متعلق قوانین کے بارے میں سیر حاصل بحث کی ہے۔ سینئر صحافی محمد ریاض احمد نے اس پروگرام میں عثمان شہید ایڈوکیٹ سے سلگتے ہوئے مسائل پر چبھتے ہوئے سوالات کئے ہیں۔ اُمید ہے کہ یہ پروگرام عوام الناس کے قانونی معلومات میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ سیاست ٹی وی پر ہر ہفتہ 11 بجے دن پروگرام ’’قانون کی آواز‘‘ دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ پروگرام آپ فیس بُک، یو ٹیوب، انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔