سیتارامن کا ایرانی وزیر خزانہ سے اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال

   

نئی دہلی، 13 ستمبر (یواین آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے اتوار کو اپنے ایرانی ہم منصب سید علی مدنی زادہ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ مسٹر مدنی زادہ اجلاس میں شرکت کے لیے نئی دہلی آئے ہوئے ہیں۔ ایران برکس کا رکن ملک ہے ۔محترمہ سیتارمن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایران کے اقتصادی امور کے محکمے اور وزیر خزانہ کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویر شیئر کی۔ انہوں نے لکھاکہ ”دونوں فریقوں نے باہمی مفاد کے شعبوں میں اقتصادی تعاون کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات ایک دوسرے کے سامنے پیش کیے ۔”محترمہ سیتارمن نے 18ویں برکس سربراہی اجلاس اور فنانس ٹریک کے تحت ہونے والے غور و خوض میں شرکت کے لیے ایران کا شکریہ بھی ادا کیا۔