سیخ کباب

   

اجزا: قیمہ دو بار مشین سے نکلا ہواآدھا کلو، نمک ایک چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، کچری پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایکچائے کا چمچہ،گھی دو کھانے کے چمچے، گرم مسالہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچہ۔
ترکیب :قیمہ میں نمک ، ادرک لہسن، کچری پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور گرممسالہ پاؤڈر ڈال کر ایک گھنٹے کیلئے میرینیٹ کرنے کیلئے رکھ دیں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھوں کو ہلکا سا گیلا کر کے قیمہ کا ایک بول بنا کر سیخ پر لگا دیں۔ اسی طرح سارے کباب تیار کر لیں۔ کوئلے پر سینک لیں یا گرل کر لیں۔ سلاد اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔ تیار ہو جائے تو اس پر گھی کا پچھارا لگا دیں۔