سیف علی خان نے اپنی بیٹی سارہ علی خان کے بجائے اس اداکارہ کا انتخاب کیا

,

   

ممبئی۔ بالی ووڈ اداکارہ نواب سیف علی خان نے اپنے پروڈکشن میں بننی والی پہلی فلم جوان جانے من میں پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچروالا کو اپنی بیٹی سارہ علی خان کے بجائے کا انتخاب کیا۔یہ افواہیں گشت کررہی تھیں کہ سارہ اپنی نئی فلم میں سیف علی خان کی بیٹی کارول ادا کرنے کی تیاری کررہی ہیں مگر اداکارہ نے واضح کردیاہے کہ کون مجوزہ فلم میں بیٹی کا رول ادا کررہی ہیں۔

سارہ کو فلم کے لئے سائن نہ کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے سیف علی خان نے ممبئی میرر سے نیوز 18کے مطابق کہاکہ اپنی بیٹی سارہ کا انتخاب کا مطلب ہوگا کہ وہ اپنے تمام پراجکٹس کو بالائے طاق کرکے اس فلم میں کام کرے گی۔

اداکارسیف بھی اس فلم میں ایک رول ادا کرہے ہیں جو ان کے پرڈوکشن بلیک نائٹ فلمس کے تحت تیار کی جارہی ہے جو جئے شیوکرمانی کے ساتھ مشترکہ طور پر پرڈویس کی جائے گی اور اس کی ہدایت کاری نتن ککار نے کی ہے۔

فلم کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہ یہ دل کو چھولینے والا ڈرامہ ہے سیف نے کہاکہ ’’ جئے کے ساتھ فلم پرڈیوس کرنے میں کافی جذبات ہوں کیونکہ یہ وہ ٹیم ہے جس نے فیملی کامیڈی کے متعلق کچھ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔

جوان جانے من ایک ماڈرن زندگی پر مشتمل فلم ہے جس میں کئی سطحوں پر لوگوں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں‘‘۔

اوم روات کی ہدایت کاری میں میں بننے والی تازہ فلم تنہا جی میں سیف ان دنوں مصروف ہیں۔ جبکہ بیٹی سارہ ان دنوں دہلی میں لوآج کل ٹو کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد نیویارک میں چھٹیاں گذار رہی ہیں۔