سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے برطانوی ملکہ کے وکیل مقرر

   

لندن ۔ /17 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ایڈوکیٹ ہریش سالوے کو انگلینڈ اور والس کی عدالتوں کیلئے ملکہ کے وکیل کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ہے ۔ انہیں ملکہ کے وکیل کا لقب بھی دیا گیا ہے ۔ انہوں نے وکالت میں اپنی مہارت اور تجربہ کا شاندار مظاہرہ کیا تھا ۔ برطانیہ کی وزارت انصاف نے کہا کہ ان کی صلاحیتوں کے پیش نظر یہ خدمات دی گئی ہیں ۔ سالوے نے سابق میں سالیسٹر جنرل برائے ہند بھی تھے۔کلبھوشن جادھو کیس میں ہندوستان کی پیروی کی تھی ۔