سینے میں درد کی شکایت پر مولانا طارق جمیل کو اسپتال میں شریک کرایاگیا

,

   

ایمرجنسی میں ممتا ز اسکالر کو مقامی اسپتال میں منتقل کیاگیاہے۔

لاہور۔ ممتا ز عالم دین مولانا طار ق جمیل کو جمعرات کے روز سینے میں درد کی شکایت پر لاہور کے ایک خانگی اسپتال میں شریک کرایاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا طار ق جمیل کو قلب میں دوبارہ تکلیف محسوس ہورہی ہے اور انہیں ایمرجنسی کی حالت میں ایک مقامی اسپتال منتقل کیاگیاہے۔

ذرائع کے مطابق اسپتال کے ہارٹ سرجن نے بتایا کہ جمیل کے قلب کے تینوں وال بند ہوگئے ہیں اور مولانا کے قلب کی جانچ کرنے کے بعد اپریشن کے ذریعہ تیسرے اسٹنٹ ان کے قلب میں پیوست کیاجائے گا۔ڈاکٹرس نے کہا ہے کہ صحت کافی بہتر ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہاگیاہے۔

فیملی ذرائع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”فی الحال مولانا طار ق جمیل ٹھیک اور اچھا محسوس کررہے ہیں“۔

مذہبی اسکالر کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے گھر والوں نے لوگوں سے دعائیں کرنے کی درخواست بھی کی ہے