سیول سرویسز پریلمنری امتحان کے نتائج جاری

   

نئی دہلی: سیول سرویسز (پریلمنری) امتحان منعقدہ 5 جون 2022 کے نتیجے کی بنیاد پر 13 ہزار 90 امیدواروں کو سیول سرویسز (مین) امتحان 2022 کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے۔ 16 ستمبر سے 21 ستمبر تک منعقد ہونے والے سول سروسز مین امتحان میں انھیں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ ان امیدواروں کی امیدواری عارضی ہے۔ مختلف تواریخ اور اہم ہدایات کے بارے میں کمیشن کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر مناسب وقت اعلان کیا جائے گا۔امیدواروں کو یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ سی ایس (پی) امتحان 2022 کے نمبر، کٹ آف مارکس اور جوابی کلیدیں سول سروسز امتحان 2022 کا پورا عمل ختم ہونے کے بعد ہی کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی جائیں گی یعنی حتمی نتائج کے اعلان کے بعد۔