سی او وا ئی ڈی 19کے تحدیدات کے پیش نظر رمضان کے دوران ٹورنٹو کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ اذان

,

   

شہر ی انتظامیہ نے پہلی مرتبہ مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس کے ذریعہ اذان کی اجازت دی ہے
ٹورنٹو۔ ساری دنیا میں اس مرتبہ رمضان مسلمانوں کے لئے منفرد ہے کیونکہ سی او وی ائی ڈی19عالمی وباء کے پیش نظر مقدس ماہ صیام میں سماجی دوری کو نفاد عمل میں لایاگیاہے۔

نصف ملین مسلمان جو ٹورنٹو میں مقیم ہیں ان کے لئے چیزیں کچھ الگ نہیں ہیں۔اسی وجہہ سے شہری انتظامیہ کمیونٹی کے لوگوں کی تمام مساجد میں لاؤ ڈاسپیکر کے ذریعہ اذان کے ساتھ اس بحران کے وقت میں اجازت دے کر مدد کررہا ہے۔

پارلیمنٹ اسٹریٹ پر واقعہ مسجد عمر بن خطاب کے امام الحاج ابوبکر نے کہاکہ ”ہمارے لئے یہ وقت کافی اہم اس لئے ہے کیونکہ سی نے ہمیں برسرعام اذان دینے کی اجازت دی ہے۔

ہم بہت خوش ہیں“۔روزہ کشائی کے لئے غروب افتاب کے ساتھ کئی منٹوں تک مسجد عمر بن خطاب سے افطار کے لئے سائرن کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔ کچھ ایسے ممالک میں جہاں رمضان پورے آب وتاب کے ساتھ منایاجاتا ہے غروب آفتاب کے ساتھ وہاں پر سائرن بجائے جاتے ہیں۔

کینڈا اور خصوصی طور پر ٹورنٹو میں افطار بغیر سائرن یااذا ن کے غروب آفتاب کے مقررہ وقت کے ساتھ کیاجاتا ہے۔ اس کی وجہہ ٹورنٹو میونسپل قانون کے تحت برسرعام لاؤڈ اسپیکر کے ذریعہ کسی بھی قسم کی آواز پر امتناع عائد ہے‘ ترجمان شہر ٹامی رابنسن نے سی بی سی نیوز کو اس با ت سے واقف کیاہے۔

رابنسن نے کہا مگر سی او وی ائی ڈی 19عالمی وباء کے پیش نظر شہر میں مذکورہ قوانین میں نرمی لائی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ”اس مشکل وقت میں روحانی‘ جذباتی او رذہنی بہترین کافی اہمیت کی حامل ہے“۔

رابسنسن نے کہاکہ باوجود اس کے نرمی کے جسمانی دوری کے قوانین اب بھی اثر میں ہیں براڈکاسٹ کے دوران بھی یہ لاگو ہیں

ابوبکر نے سی بی سی ٹورنٹو کو بتایا کہ”ہمارے لئے اتحاد کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اور پھر ایک کے لئے کھانے کی فراہمی‘ چاہے وہ مسلمان ہو یا نہیں‘ اس کو کھانا او رپیسے دئے جاتے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں ایک موقع دیں اس بات کو ثابت کرنے کے لئے ہمارے مذہب کس قدر پرامن ہے“۔ مسجد عمر بن خطاب ٹورنٹو اذان کی نشریات کرنے والی کینڈا کی پہلی مسجد ہے۔ڈونالڈ ایونیو کے پاس کی مدینے مسجد میں بھی پچھلے ہفتہ سے لاؤ ڈ اسپیکرس کے ذریعہ اذان دی جارہی ہے

بغیر اسپیکرپر اذان سنے مسجد جانے والے کچھ لوگوں کاکہنا ہے کہ لاؤ ڈ اسپیکرس پر یہ سن کر انہیں اچھا محسوس ہورہا ہے۔ براڈ کاسٹ کے لئے شہری انتظامیہ سے نمائندگی کرنے والوں میں شامل کمیٹی کی ایک ممبر سوریا ابراہیم کا کہنا ہے کہ ”یہ میرے لئے تاریخی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ ”سماجی دوری کی وجہہ سے ہم ایک دوسرے سے رابطے میں نہیں ہیں۔

میں نہیں جانتی کیاکرنا ہے۔ کافی جذبات وقت ہے“۔ مقدس ماہ صیام کا آغاز ہوگیا ہے اور مئی 23کے روز عید الفظر متوقع ہے۔