نیو یارک:امریکی ٹی وی سی این این نے اپنے مقبول میزبان و اینکر ڈان لیمن کو برطرف کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈان لیمن نے سی این این سے کیریئر ختم ہونے کا ٹوئٹ کرکے بتایا کہ میرے ایجنٹ نے مجھے سی این این کے فیصلے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ 17سال ادارے میں رہنے کے بعد بھی انتظامیہ نے براہ راست مطلع نہیں کیا، واضح ہے کہ میرے کام میں کچھ بڑے مسائل ہیں۔امریکی میڈیاکے مطابق اینکر ڈان لیمن نے بڑے مسائل کی وضاحت نہیں کی، اس کے علاوہ اینکر نے فروری میں ریپبلکن امیدوار نکی ہیلی اور دیگرخواتین کی عمر پر تبصرے کیے تھے۔دوسری جانب سی این این نے کہا ہے کہ ڈان لیمن کو انتظامیہ سے ملنے کا موقع دیا گیا تھا لیکن انہوں نے ٹوئٹ کو ترجیح دی۔