نئی دہلی۔ اتوار کی صبح 71ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی راجدھانی کے شاہین باغ میں قومی پرچم کشائی انجام دی گئی۔احتجاج کے مقام پر حیدرآباد یونیورسٹی کے متوفی روہت ویمولہ کی ماں نے قومی پرچم کشائی انجام دی۔
حال ہی میں شاہین باغ میں احتجاج کے مقام پر روہت ویمولہ کی تصویر دیکھائی دی تھی جو اس مسلئے پر ہندومسلم اتحاد کی طرف ایک اشارہ بھی تھا۔
روہت ویمولہ کی ماں کے ساتھ شاہین باغ کی مشہور ”دادیاں“ اور سابق جے این یو اسٹوڈنٹ عمر خالد بھی موجود تھے
From Jallianwala Bagh to #ShaheenBagh, We have struggled for 100 years for our complete freedom and true democratic values. We will continue our struggle for our constitutional rights in its soul and letter and to save it. We will never bow to dictatorships. #NRC_CAA_Protest https://t.co/wmoh6HaLb3
— mohdayyub (@mohdayyubk) January 26, 2020
اتوار کی اولین ساعتوں میں مظاہرین نے ترمیم شدہ شہریت قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور قومی ترانہ گانے کے علاوہ ائین کے اقتباس کا بھی مطالعہ کیاہے۔
We the people. Hundreds read the preamble of the Indian Constitution at midnight at #ShaheenBagh to mark the country’s 71st Republic Day. pic.twitter.com/zgHfcMo7Bv
— Jayshree Bajoria (@jayshreebajoria) January 26, 2020
دودن قبل ہی اس جشن کی تیاریاں شروع کر لی گئی تھیں‘ ساتھ میں والینٹرس لوگوں کو مدعو کرنے پر مشتمل پیغامات شیئر کرنا شروع کردیاتھا تاکہ وہ احتجاج کے مقام پر پہنچیں اور مظاہرین کی تعداد دس لاکھ سے تجاوزکرسکے اور ان کی منشاء نیاعالمی ریکارڈ بنانے کی بھی تھی
قومی ترانہ کے ساتھ ”بھارت ماتا کی جائے“ کے علاوہ ”انقلاب زندہ باد“ اور ”این آرسی‘ سی اے اے مردہ بآد“ کے نعرے بھی لگائے جارہے تھے۔
درایں اثناء سی اے اے کے خلاف احتجاج کے سبب 15ڈسمبرسے بند کالیندا کنچ او رشاہین باغ کے راستے کو کھولنے پچھلے ہفتہ سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی۔
نئی دہلی کے شاہین باغ میں 15ڈسمبر کے روز سے احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے شامل ہیں جو سی اے اے‘ اور امکانی این آرسی کے خلاف مہم چلارہے ہیں۔