لکھنو ۔5جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر و سینئر بی جے پی قائد راجناتھ سنگھ نے اتوار کے دن کہا کہ عوام کو ترمیم شدہ شہریت قانون کے بارے میں غلط فہمیاں نہیں ہونا چاہئے، وہ اپنے لوک سبھا انتخابی حلقہ کا دورہ کررہے تھے ۔ اُنھوں نے اپنی قیامگاہ کا اور جسٹس قیم کرن کی قیامگاہ کا دورہ کیاتاکہ شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے ) کے لئے تائید حاصل کرسکیں۔ اُن کی پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو یہ پیغام دیا جائے کہ کسی بھی ہندوستانی سے ذات پات اور مذہب کی بنیاد پر تعصب کا شکار نہیں بنایا جائے گا ۔