نئی دہلی : چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے کہا کہ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ سی اے اے کے تحت پاکستان اپنے جاسوسوں کو ہندووں کی شکل میں روانہ نہیں کریگا ۔ اس پر سابق عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس نے ٹوئیٹ کیا کہ ’’ پھر ثبوت چاہئے ؟ ۔ یہ نہ سدھرے ‘‘ ۔