حیدرآباد 7نومبر (سیاست نیوز) سی پی ایم نے تلنگانہ چناؤ کیلئے مزید تین حلقہ جات سے امیدواروں کا اعلان کیا۔ کانگریس سے مفاہمت میں ناکامی کے بعد ریاستی سکریٹری ٹی ویرا بھدرم نے 14 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ آج مزید تین امیدواروں کا اعلان کیا ۔ کوداڑ حلقہ سے ایم سائیدولو، منوگوڑ حلقہ سے نرسمہا ریڈی اور ایلندو حلقہ سے ڈی کرشنا کو امیدوار بنایا گیا۔ ویرا بھدرم نے کہا کہ جہاں سی پی ایم امیدوار نہیں ہیں، وہاں ان کی پارٹی سی پی آئی کی تائید کریگی۔ ویرا بھدرم کھمم پالیرو حلقہ سے مقابلہ کرینگے ۔ سی پی ایم نے جن حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ، ان میں مشیر آباد، پٹن چیرو ، ابراہیم پٹنم ، جنگاوں ، بھونگیر، نکریکل ، مریال گوڑل ، ستو پلی ، کھمم ، وائرا ، مدھیرا ، پالیرو ، اشوا راؤ پیٹ و بھدرا چلم شامل ہیں۔