شاستری بھون میں آتشزدگی کا واقعہ پیش انے کے بعد راہول گاندھی کے ٹوئٹ میں وزیراعظم پر نشانہ

,

   

شاستری بھون جہاں پر کئی اہم وزرا کے دفاتر ہیں میں لگی آگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نئی دہلی۔قومی راجدھانی کے شاستری بھون کو کئی اہم وزراء کا گھر مانا جاتا ہے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آنے کے بعد منگل کے روز کانگریس صدر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ لگایا۔گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ”مودی جی جھلسی ہوئی فائلیں آپ کو بچا نہیں سکتی۔

آپ کے فیصلے کا دن بہت قریب ہے“

مذکورہ کانگریس صدر مسلسل مودی کو رافائیل ہوائی جہاز معاملے کی بنیاد پر نشانہ بنارہے ہیں‘ انہیں یقین ہے کہ فرانس کے جنگی جہاز کی خریدی کا معاہدہ بورڈ سے اوپر ہی تھا۔

دوپہر میں لگی آگ پر فوری طور سے قابو پالیا گیا۔ محکمہ فائیر نے کم سے کم ساتھ فائیر انجن کا سہارا لے کر آگ کو قابو میں کرلیا۔

آگ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

محکمہ انسانی وسائل ترقی‘ قانون اور انصاف‘ جانکاری اور نشریات‘ کارپوریٹ امور‘کمیکل او ر پٹرو کمیکل‘ کلچر‘ ترقی برائے خواتین اور اطفال وزراء کا اس عمارت میں گھر بھی ہے