دمشق: شام کے وسطی صوبے حمص میں جمعرات کو ایک فوجی بس میں بارودی سرنگ کے پھٹ جانے سے سات فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہو گئے ۔ ۔شام ایف ایم ریڈیو نے بتایا کہ ایک بارودی سرنگ نے فوجی بس کو اڑا دیا۔ بس عام طور پر فوجیوں کو حمص میں پالمیرا شہر کے قریب ٹی -3 آئل فیلڈ کے قریب ان کے کام کی جگہوں پر اندر اور باہر لیکر جاتی ہے ۔ اس سے قبل اسی طرح کے حملے بنیادی طور پر حمص کے مشرق میں دور دراز صحرائی علاقے میں اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ نے کیے تھے ۔