مذکورہ بنچ کا کہنا ہے ”تمام ایف ائی اروں کو دہلی پولیس کی ائی ایف ایس او یونٹ منتقل کئے جائیں۔اٹھ ہفتوں تک مزیدکوئی کارو ائی کے علاوہ اور ایف ائی آر درج نہیں کئے جائیں تاکہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے سامنے اپنی مناسب کاروائی کی پیروی کرسکیں“۔
نئی دہلی۔ بی جے پی کے برطرف لیڈرنوین کمار کی جانب سے شان اقدس میں کی گئی گستاخیوں کے خلاف ملک بھر میں درج ایف ائی آروں کو دہلی پولیس کے پاس منتقل کرنے کی سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز ہدایت جاری کی ہے۔
جسٹس ایم آر شاہ او رایم ایم سندریش پر مشتمل ایک بنچ نے دہلی پولیس کی جانب سے تحقیقات تک جندال کے عبوری تحفظ میں توسیع کردی ہے۔
عدالت عظمیٰ نے جندل کو ان پر درج تمام ایف ائی آروں کو برخواست کرانے کے لئے دہلی ہائی کورٹ جانے کی اجازت دی ہے اور کہا ہے مستقبل میں درج کی جانے والی تمام ایف ائی آروں کی تحقیقات بھی دہلی پولیس ہی کریگی۔
مذکورہ بنچ کا کہنا ہے ”تمام ایف ائی اروں کو دہلی پولیس کی ائی ایف ایس او یونٹ منتقل کئے جائیں۔اٹھ ہفتوں تک مزیدکوئی کارو ائی کے علاوہ اور ایف ائی آر درج نہیں کئے جائیں تاکہ وہ دہلی ہائی کورٹ کے سامنے اپنی مناسب کاروائی کی پیروی کرسکیں“۔
ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران شان اقدس میں گستاخانہ کلمات ادا کرنے پر ملک کی مختلف ریاستوں میں درج ایف ائی اروں‘ شکایتوں کے ضمن میں بی جے پی کی برطرف ترجمان نوپور شرما کو بھی عدالت عظمیٰ نے اسی طرح کی راحت دی تھی۔
بنچ نے کہاکہ مذکورہ ایف ائی آروں کی تحقیقگات دہلی پولیس کا ائی ایف ایس او کریگا۔
شرما کے ایک ٹیلی ویثرن مباحثہ کے دوران کئے گئے گستاخانہ کلمات پر ملک بھر میں شدید احتجاج اورخلیجی ممالک کے تیکھے ردعمل کا ملک کو سامنا کرناپڑاتھا۔ اسی کے ساتھ بی جے پی نے انہیں پارٹی سے برطرف کردیاتھا۔