شرد پوار کا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ اپوزیشن قائدین کے دباؤ کا نتیجہ

   

ممبئی :سینئر سیاست دان شرد پوار کا نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر کے طور پر اپنا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ نہ صرف کمیٹی کے فیصلے اور پارٹی قیادت کے تمام عہدوں پر دباؤ کی وجہ سے تھا بلکہ ملک میں اپوزیشن لیڈروں کی درخواست کے دباؤ کا نتیجہ ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اپوزیشن کے اتحاد کو یقینی اور مضبوط بنانے کیلئے اپوزیشن قائدین نے شرد پوار پر دباؤ ڈالا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پوار کے قریبی معتمد کے مطابق، راہول گاندھی، ملکارجن کھرگے، شیو سینا (یو بی ٹی) کے ادھو ٹھاکرے، اروند کجریوال اور دیگر اپوزیشن قائدین نے این سی پی صدر شردپوار پر زور دیا کہ وہ اپوزیشن اتحاد کے وسیع تر مفاد میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

دوسری طرف این سی پی کے قائدین اور کارکنوں نے بھی شرد پوار سے استعفیٰ واپس لینے کیلئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ اس صورتحال میں شردپوار نے استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیا ۔