ویلنگٹن۔جمعرات کی رات میں ملک کے شمال مشرقی ساحل پرایم8.0کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے بعد نیوز لینڈ نے ساحلی علاقوں میں ایک سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔
نیشنل ایمرجنسی انتظامی ایجنسی کے ایک سرکاری بیان کے بموجب ایک سونامی کی وارننگ اسوقت جاری کی گئی ہے جب جزیرہ کیر ماڈیک علاقہ میں نیوز ی لینڈ کے قریب نارتھ ایسٹ میں ایم8.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
جاری کردہ وارننگ میں کہاگیاہے کہ ”مذکورہ علاقوں میں ساحل کے قریب رہنے والے لوگوں کو فوری قریب کے بڑے زمینی علاقوں میں منتقل کیاجائے جو سونامی انخلا کے تمام علاقوں سے باہر ہے یاپھر جزیرہ سے جتنادور ہوسکے پہنچایاجائے۔
گھر میں نہ رہیں۔قریب کے تمام جزیروں کے لوگوں سے کہہ دیاگیاہے وہ گھروں میں نہ رہیں اور اس علاقے کو چھوڑ کر کسی محفوظ مقام پر منتقل ہوجائیں۔
اس ایجنسی نے مزیدکہاکہ حالانکہ زلزلے کے جھٹکے ان علاقوں میں محسوس نہیں کئے گئے ہیں مگر سونامی سے ہونے والے امکانی نقصانات کے پیش نظر ضروری انخلاء کو ترجیح دی جارہی ہے۔
اس میں مزیدکہاگیاہے کہ ”انخلا کا مشورہ موجودہ کویڈ19الرٹ کی درکار سطح کوختم کردیتا ہے۔ مقامی شہری دفاعی انتظامیہ کی بات سنیں اور اس ضمن میں آپ کے علاقے میں دی جانے والی ہدایتوں پر عمل کریں۔
اگر آپ سے جگہ چھوڑنے کے لئے کہاگیاہے تو آپ گھر میں نہ رہیں۔ دوسرو ں سے دو میٹر فاصلے پر رہیں یہ آپ کے لئے محفوظ رہے گا“۔
زلزلے کے بعد وزیراعظم جاسینڈا ارڈیرن نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیاکہ”وہاں پر امید ہے کہ ہر کوئی ٹھیک ہوگا۔ بالخصوص شمالی ساحل پر جہاں پر شدت کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں“۔