شمس آباد۔ یکم: مارچ (سیاست نیوز) سائبر آباد کمشنر اویناش موہنتی نے شمس آباد ایئرپورٹ میں ایئرپورٹ آؤٹ پوسٹ پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شمس آباد ایئرپورٹ میں مسافرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ اب سے ایئرپورٹ کے احاطہ میں ہونے والے حادثات و دیگر مسائل کو ایئرپورٹ آلات پوسٹ پولیس ہی مسئلہ حل کرے گی۔ آؤٹ پوسٹ میں ایک انسپکٹر، دو سب انسپکٹر اور دیگر 20 عملہ پر آؤٹ پوسٹ کو صرف ایئرپورٹ کے لئے ہی قائم کیا گیا ہے۔ اور ضرورت پڑنے پر مزید اسٹاف کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔ بہت جلد آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن کا نام شمس آباد ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا اور آؤٹ پوسٹ کو آر جی آئی اے پولیس اسٹیشن میں تبدیل کیا جائے گا۔ اس موقع پر جی ایچ آئی اے ایل سی ای او پردیپ پنیکر، شمس آباد ڈی سی پی راجیش، ایڈیشنل ڈی سی پی رام کمار، اے سی پی کے ایس راؤ اور دیگر عملہ موجود تھا۔