شمس آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کئی طیاروں کا رخ موڑدیا گیا

   

حیدرآباد ۔ 2 جولائی ۔ ( یو این آئی) حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث کئی طیاروں کا رخ موڑدیا گیا۔ غیر موزوں موسمی حالات کی وجہ سے تین اہم طیاروں کو بنگلورو ایئرپورٹ کی طرف منتقل کیا گیا۔جن میں ممبئی تا حیدرآباد، ویزاگ تا حیدرآباد اور جے پور تا حیدرآباد شامل ہیں۔