شمس آباد میں حکومت کی مختلف اسکیمات کے لیے 300 درخواستوں کی وصولی

   

شمس آباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل وارڈ نمبر 4 میں پرجا پالنا پروگرام کے تحت محمد جہانگیر خان کونسلر کی قیادت میں راشن کارڈ اور اندراما انڈلو اسکیم کے تحت تقریبا 300 درخواستیں وصول کی گئی ۔ محمد جہانگیر خاں نے کہا کہ گزشتہ بی آر ایس حکومت میں راشن کارڈس کی عدم اجرائی کی وجہ غریب خاندانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ آج ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس حکومت غریب عوام کو نئے راشن کارڈ اور بے گھر افراد میں مکانات کی تقسیم کو عمل میں لانے کے لیے درخواستیں حاصل کررہی ہے اور بہت جلد اندراما انڈلو اسکیم کے بے گھر افراد میں مکانات تقسیم کئے جائیں اور نئے راشن کارڈس کی بھی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ محمد جہانگیر خاں نے کہا کہ کانگریس حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور عوام سے کئے گئے وعدوں کی بہت جلد تکمیل کی جائے گی ۔ ۔