شمس آباد میں سی آئی ایس ایف سب انسپکٹر کی بیوی کی خودکشی

شمس آباد ۔ 17 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد کے علاقہ ردرا کالونی میں ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب سوپنا جو سی آئی ایس ایف سب انسپکٹر کی بیوی ہے آج دوپہر اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور سی آئی ایس ایف عہدیدار مقام پر پہنچ گئے۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

TOPPOPULARRECENT