Sunday , September 22 2019

شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /9 ستمبر ( سیاست نیوز ) شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ مائیلاردیوپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔جہاں 28 سالہ خاتون رفعت النساء نے 6 ستمبر کے دن خودسوزی کرلی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ رفعت النساء راجندر نگر علاقہ کے ساکن ابرار علی کی بیوی تھی ۔ پولیس کے مطابق متوفی خاتون اور اس کے شوہر کے درمیان جھگڑے چل رہے تھے ۔ جس سے وہ دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT