شہریت ترمیمی ایکٹ: بی جے پی ایم پی پرگیا ٹھاکور کو عوامی برہمی کا سامنا، ویڈیو

,

   

حیدرآباد: ایسا لگ رہا ہے کہ عوام بی جے پی حکومت سے انتہائی ناراض ہے۔ جس کی وجہ سے بی جے پی کے لیڈران کو عوامی برہمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایک ایسا واقعہ بھوپال کی رکن پارلیمنٹ پرگیا ٹھاکور کے ساتھ پیش آیا جب وہ بھوپال روانہ ہونے کیلئے دہلی سے اسپائس جیٹ فلائٹ سے میں سوار تھی اسی دوران نشست کو لے کر ایک مسافر او رپرگیا کے درمیان بحث ہوگئی۔ ان کی اس بحث وتکرارکی ویڈیو سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہے۔ مسافرین ان سے کہہ رہے ہیں کہ آپ عوام کے لیڈر؎ ہیں آپ کا کام عوام کو پریشان کرنا نہیں ہے۔ ایک مسافر نے کہا کہ آپ کوعوام کا اتنا خیال ہوناچاہئے کہ کوئی شخص آپ کی وجہ سے پریشان نہ ہوپائے۔کیونکہ آپ عوام کی لیڈر ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہئے۔

شرم لفظ کہنے پرپرگیا نے اعتراض ظاہر کیا تو اس مسافر نے کہا کہ شرم کوئی برا لفظ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق بی جے پی ایم پی پرگیا ٹھاکو رنے بھوپال ایئرپورٹ سے شکایت درج کروائی کہ انہیں ان کی بک کی ہوئی نشست فراہم نہیں کی گئی۔