شہریت ترمیمی بل! تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا:وزیراعظم مودی

   

شہریت ترمیمی بل پیر کی رات لوک سبھا میں منظور کیا گیا اور حکومت نے 311 ووٹوں سے اس بل کو لمبی بحث کے بعد پاس کیا، اب حکومت کو یہ بھی اعتماد ہے کہ راجیہ سبھا میں بھی اس بل کو آسانی سے منظوری مل جائے گی اگرچہ حکومت کے پاس راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہے۔

اپوزیشن جماعتوں میں کانگریس اور ترنمول کانگریس شامل ہیں۔ کانگریس نے 3 لائن کا وہپ جاری کیا ہے جس میں راجیہ سبھا میں اپنے ممبروں کو بل پیش کرنے کے دوران حاضر ہونے کو ہے۔

بی جے پی کو یقین ہے کہ اسے اے این اے ڈی ایم کے ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی (وائی ایس آر سی پی) ، ٹی ڈی پی اور بی جے ڈی جیسی جماعتوں کی حمایت حاصل ہوگی ، جو سبھی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے دائرے سے باہر ہیں۔

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ“شہریت بل سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ اس سے مذہبی ظلم و ستم سے بھاگنے والے لوگوں کو مستقل راحت ملے گی۔