شہریوں کیلئے اسلحہ کی اجازت، عدالتی فیصلے پر بائیڈن برہم

   

واشنگٹن : امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کو اسلحہ لے کر چلنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے اس فیصلے سے شدید مایوس ہوئے ہیں جس میں امریکی سپریم کورٹ نے نیویارک کے ریاستی قانون کو کالعدم قرار دیتے ہوئے شہریوں کو عوامی مقامات پر بھی اسلحہ لے کر چلنے کی اجازت دے ہے۔ اس فیصلے کے بعد امریکی سینیٹروں نے گن کنٹرول کے حوالے سے ایک معتدل قانون منظور کر لیا۔ مذکورہ فیصلہ جو بائیڈن کے مطابق ’’عقل اور آئین، دونوں سے متصادم ہے، اور ہم سب کو اس پر شدید تشویش ہونی چاہیئے‘‘۔ انہوں نے ریاستوں پر اس حوالے سے نئے قوانین منظور کرانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میں ملک بھر کے امریکیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ گن سیفٹی کے لیے اپنی آواز بلند کریں کیونکہ زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔