نئی دہلی۔مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے 150سے زائد شہریوں نے معروف بالی ووڈ ہستیوں جاوید اختر اور نصیر الدین شاہ کو تنقید کا نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔
دستخطوں پر مشتمل ایک بیان میں ان شہریوں نے کہاکہ ”ہم نے جو یہاں پردستخط کی ہے اعلانیہ طور پر مصنف اور شاعر جاوید اختر کے حالیہ ایک انٹرویو کے دوران افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار پر دئے گئے بیان کی حمایت کرتے ہیں۔
ہم سختی کے ساتھ انہیں خوفزدہ کرنے اور ان کو اپنا جمہوری حق استعمال کرنے سے روکنے کی کوششوں کی سختی کے ساتھ مذمت کرتے ہیں۔
مکمل طور پر ہم سنگھ پریوار کے لوگوں اور بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی اور دیگر عناصر سے سختی کیساتھ عدم اتفاق کرتے ہیں‘ جو توہم پرست دائیں بازوکے اعتراضات کو سمجھا ہے‘ چاہئے وہ ہندو ہوں یامسلمان ہوں“۔
انہوں نے ذکر کیا ہے کہ ایک نیوز چیانل کو دئے گئے انٹرویو میں اختر نے واضح اور فرخدالی کیساتھ بات کی ہے۔
اس بیان میں کہاگیاہے کہ ”مشترکہ طور پر عالمی نظریات کے پیش نظر اکثریت رکھنے والے عیسائی ہوں یا سکھ ہندوہوں یا مسلمان دائیں بازور کے متعلق انہوں نے جو دعوی کیاہے وہ مذہب سے بالاتر ہوکر تھا“