حیدرآباد۔3۔جنوری(سیاست نیوز) تلنگانہ میں سردی کی لہر سے لطف اندوز ہونے کے خواہشمندوں کیلئے محکمہ موسمیات سے اب تک کوئی خوشخبری نہیں دی گئی ۔ کہا جا رہاہے کہ تلنگانہ میں موسم سرما اختتام کو پہنچ چکا ہے لیکن اب خانگی ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 6تا11 جنوری تلنگانہ کے بیشتر اضلاع بشمول حیدرآباد وسکندرآباد اور نواحی علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا اور درجہ حرارت میں گراوٹ کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے اس کی توثیق نہیں کی ہے لیکن خانگی ماہرین نے توثیق کردی کہ 6جنوری تا 11جنوری بیشتر اضلاع میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگا ۔ خانگی ماہرین کی پیش قیاسی کا محکمہ موسمیات سے جائزہ لیا جا رہاہے ۔ تلنگانہ میں درجہ حرارت میں 4 تا 6ڈگری کی گراوٹ ہوسکتی ہے ۔